0
Thursday 16 Oct 2014 13:27

بے ایمانی کرکے جیتنے سے بہتر ہے میں ہار جاؤں، جاوید ہاشمی

بے ایمانی کرکے جیتنے سے بہتر ہے میں ہار جاؤں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ ملک کے سینیئر سیاستدان اور NA-149 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن جیت کر قومی اسمبلی میں پہنچا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کی بجائے اپنی آزاد حیثیت ہی برقرار رکھوں گااور عوام اور جمہوریت کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا، ضمنی انتخاب میں مجھے ہرانا صرف شاہ محمود قریشی کی ضد ہے اور میرے خلاف ہونے والی تمام تر مہم انہی کا کیا دھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ہر تقریر عامر ڈوگر کے حق میں کی مگر عمران خان نے ان کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ تحریک انصاف کے جس جس کارکن کا دل کرے وہ مجھے ووٹ دے مگر بے ایمانی کر کے جیتنے سے بہتر ہے کہ میں ہار ہی جاؤں۔ دوسری جانب ان کے مد مقابل امیدوار ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی دونوں کے ووٹ مجھے ہی ملیں گے اور میں الیکشن جیت کر باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کا حصہ بنوں گا کیونکہ عمران خان نے بھی وہی نعرہ لگایا ہے جو بھٹو کا نعرہ تھا تاہم اسمبلی میں جا کر مستعفی نہیں ہوں گا اور علاقے کے لوگوں کی خدمت جاری رکھوں گا۔
خبر کا کوڈ : 414826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش