0
Friday 17 Oct 2014 12:26

سندھ حکومت کی سرکاری ملازمین کو 18 اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کو یقینی بنانیکی ہدایت

سندھ حکومت کی سرکاری ملازمین کو 18 اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کو یقینی بنانیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اٹھارہ اکتوبر کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سرکاری ملازمین کو جلسہ میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، جلسہ میں شرکت نہ کرنے والے ملازمین کو تنخواہیں روکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے سندھ حکومت نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو پابند کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں سے سرکاری ملازمین کی کراچی جلسے میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جلسہ گاہ میں حاضری کو یقنی بنائیں اور آخری نشستوں پر بیٹھیں تاکہ میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہیں۔ ٹریفک پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز جو پبلک ڈیلنگ کا کام کرتی ہیں اس کے تمام ملازمین کو بھی جلسہ گاہ پہنچنے ہدایت کی گئی ہے۔ عام طور پر جمعہ ہفتہ کو یہ برانچز پبلک ڈیلنگ کا کام کرتی ہیں اور کھلی رہتی ہیں تاہم اب یہ دونوں دن بند رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 415027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش