0
Sunday 24 Oct 2010 12:44

مجلس وحدت مسلمین سندھ کا پہلا کنونش تاریخی شہر حیدر آباد میں شروع،نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا انتخاب ہوگا

مجلس وحدت مسلمین سندھ کا پہلا کنونش تاریخی شہر حیدر آباد میں شروع،نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا انتخاب ہوگا
حیدر آباد:اسلام ٹائمز-مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا پہلا کنونشن تاریخی شہر حیدر آباد میں شروع ہو گیا۔امامیہ مرکزی ٹرسٹ لطیف آباد میں منعقد کیے جانے والے اس عظیم الشان دو روزہ کنونشن کا آغاز ہفتہ کی شام تلاوت کلام مجید اور دعائے کمیل سے کیا گیا۔کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،رکن شوریٰ عالی و معروف عالم دین علامہ حیدر علی جوادی،مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید شبیر بخاری،سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی،علامہ امداد علی نسیمی،علامہ سید وزیر حسین رضوی،علامہ غلام رضا سریوال سمیت کراچی و اندرون کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سمیت دیگر عہدے دار حیدر آباد پہنچ چکے ہیں۔شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کو کنونشن کی دوسری نسشت ہو گی جس میں تلاوت کلام مجید کے بعد مجلس مذاکرہ ہو گی جس میں شرکائے کنونشن اپنے اپنے خیلات کا اظہار کریں گے۔بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی کا ایمان افروز خطاب ہو گا اور بعد از نماز ظہرین شرکائے کنونشن نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے۔کنونشن کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری جنرل علانہ ناصر عباس جعفری اپنے صدارتی خطبہ میں نو منتخب سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان کریں گے۔کنونشن میں اس وقت تک مندرجہ ذیل علمائے کرام پہنچ چکے ہیں
جناب علامہ مختار امامی (سیکرٹری جنرل سندھ)
جناب علامہ امداد علی نسیمی
جناب علامہ سید وزیر حسین رضوی
جناب علامہ غلام رضا سریوال
جناب علامہ ذیشان حیدرساجدی
جناب علامہ علی اصغر کربلائی
جناب علامہ مسلم عباس
کنونشن کی پہلی نشست جو کہ محفل مذاکرہ سے عبارت تھی رات تقریبا 12بجے اختتام پذیر ہوئی محفل مذاکرہ کے آغاز میں مرکزی ترجمان مجلس وحدت علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہر قسم کے اختلافات کا خاتمہ ہے،آپ نے اپنے خطاب میں مجلس کے عہدہ داران سے کہا کہ باہمی طور پر متحد رہنا بذات خود ایک نعمت ہے،اور اب تک مجلس وحدت نے یہی کام سرانجام دیا ہے اور دیتی رہے گی،اختلافات کے ابواب کو بند کرنا ضروی ہے اس وقت جو بھی در اہلبیت ع سے وابستہ ہے وہ دشمن کی زد پر ہے لہذا ملت جعفریہ میں کسی قسم کی تقسیم کسی بھی طور جائز نہیں،آپ نے اپنے خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی طور پر اعتماد و اعتبار انتہائی اہم ہے،دنیا کی باشعور قومیں ایک دوسرے پر نکتہ چینی کے بجائے حوادث کی روگ تھام کی فکر کرتیں ہیں اور حادثات میں باہم متحد ہو جاتیں ہیں۔آپ نے زورد یکر فرمایا کہ کسی کی بھی دل آزاری نہ کی جائے،باہمی طور پر وحدت کو فروغ دیں اور بے اعتمادی کے عنصر کو اپنے اندر جگہ نہ دیں،مرکزی ترجمان کے خطاب کے بعد محفل مزاکرہ کا آغاز ہوا،جس میں مرکزی سیکرٹری سمیت قائدین نے حاضرین کے سوالوں کے جوابات دیے۔
ادھر ایک اور خبر کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حکمران جماعتیں کراچی پر قبضے کی جنگ لڑ رہی ہیں،کراچی اور اس کے مظلوم عوام پر رحم کیا جائے اور یہ خون کی ہولی بند کی جائے۔محب وطن علماء دانشور اور سیاسی رہنما مصلحتوں کا لبادہ اتار کر ملک کو بچانے کیلئے میدان میں نکلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی کراچی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا،جس میں کراچی کی بحرانی صورتحال پر غور کیا گیا۔مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کراچی کے عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 41505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش