0
Saturday 18 Oct 2014 16:02

باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق

باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکارہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ دیر اسکاؤٹس کے اہلکار باجوڑ ایجنسی کے علاقے سالارزئی میں معمول کی گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 415234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش