0
Sunday 19 Oct 2014 23:21

متحدہ کی سندھ حکومت سے علیحدگی پر افسوس ہے، شرجیل میمن

متحدہ کی سندھ حکومت سے علیحدگی پر افسوس ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعت سندھ حکومت شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول نے مفاہمت کی سیاست کی بات کی مگر متحدہ کو پیغام سمجھ نہیں آیا۔ متحدہ کا سندھ حکومت سے علیحدگی پر افسوس ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کے خاندان سے زیادہ کسی نے قربانی نہیں دی اور نہ کوئی دے سکتا ہے اور دوسرے لیڈروں کی طرح ہمارے لیڈروں نے دوسرے ملکوں کی شہریت نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ تنقید سننے کی بھی ہمت رکھیں صرف کرنے کی نہیں جہاں تک خورشید شاہ کی بات ہے انہوں نے اپنے بیا ن پر معافی مانگی اور بیان کی وضاحت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 415435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش