0
Sunday 26 Oct 2014 11:13
خطے اور لبنان کو وسیع تبدیلیوں کا سامنا ہے

پائیدار امن کی برقراری، فتنے اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے، سید حسن نصراللہ

پائیدار امن کی برقراری، فتنے اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری سیدالشہداء سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ، لبنان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے شمال میں فتنوں اور سازشوں کو کچلنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کریں۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے عشرہ محرم کی پہلی رات اپنے ایک ویڈیو خطاب میں فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور لبنان کو وسیع تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سال 1436 ہجری قمری کا سال ایسی صورت حال میں شروع ہو رہا ہے کہ خطے کو وسیع سیاسی، سکیورٹی، نظریاتی، دینی، ایمانی، اقتصادی، سماجی اور حیاتی خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور لبنان بھی اس علاقے کا حصہ ہے، انکا کہنا تھا کہ آج جو کچھ لبنان کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں ہو رہا ہے وہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ان ایام میں عزاداری ابا عبداللہ الحسین (ع) پرامن طریقے سے منعقد ہوگی اور لبنان کی سکیورٹی فورسز ملک میں جاری فتنہ و فساد پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے تمام سیاسی گروہوں کے رہنماؤں، سرکاری حکام اور علماء سے اپیل کی کہ وہ ملک میں پائیدار امن کی برقراری میں ایک دوسرے سے تعاون کریں، تاکہ تفرقہ پھیلانے پر مبنی دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں۔
خبر کا کوڈ : 416561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش