0
Monday 3 Nov 2014 21:42

ناجائز گرفتاریوں کیخلاف آئی ایس او نے عاشورہ کو یوم احتجاج کا اعلان کر دیا

ناجائز گرفتاریوں کیخلاف آئی ایس او نے عاشورہ کو یوم احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر تقی حسن کے مطابق روز عاشور ملک بھر میں جلوس عزا میں ملک بھر میں جاری شیعہ قتل عام اور بیگناہ معصوم شیعہ نوجوانوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور بیگناہ طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ طلباء کی رہائی تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تقی حسن کا کہنا تھا کہ محرم سے قبل بیگناہ شیعہ طلباء کو گرفتار کیا گیا اور ان پہ بیہمانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بسنے والے شیعان علی نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء کی بات کی ہے اور ہمیشہ دفاع پاکستان میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی اساس پر حملہ کرنے والے کھلے عام گھوم رہے ہیں جبکہ بیگناہ طلباء کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کریکر حملہ کر کے دشمن خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتا تھا دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد رہے گا۔

ادھر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے سندھ میں اپنی تنظیمی دورہ کے دوران طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واہگہ بارڈر حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم جنداللہ پڑوسی ممالک کے درمیان پاکستان کی کشیدگی کو بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔ واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے جس پر ہر محب وطن پاکستانی افسردہ ہے۔ معصوم نہتے محب وطن پاکستانیوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود دھماکہ سکیورٹی اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاء کی سکیورٹی کو یقینی بنائے عزاداروں کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، دہشت گرد عناصر ملک میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستان کے بیرونی و اندرونی دشمن ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش