0
Wednesday 5 Nov 2014 08:52

صیہونی حکومت کیجانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید گھر تعمیر کرنے پر ڈنمارک کی مذمت

صیہونی حکومت کیجانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید گھر تعمیر کرنے پر ڈنمارک کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید پانچ سو گھر تعمیر کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات لامحدود وقت تک نہیں کئے جاسکتے۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ مارٹن لدگارد نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاد الملکی سے رملہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی فیصلے کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ قرار دیا۔ فلسطین نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین گذشتہ کئی ہفتوں سے قرارداد کا مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات لامحدود وقت تک نہیں کئے جاسکتے۔ رملہ حکام کا موقف ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل صرف اور صرف فلسطینی ریاست کے قیام سے عبارت ہے۔
خبر کا کوڈ : 418010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش