0
Wednesday 5 Nov 2014 17:55
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ملکی ادارے اور عوام ایک ہیں

داعش وقت کی یزید ہے جس سے مقابلے کیلئے حسینی افکار کو اپنانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

مزارات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والی داعش اسلام اور پاکستان کی دشمن ہے
داعش وقت کی یزید ہے جس سے مقابلے کیلئے حسینی افکار کو اپنانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دہشتگردی کے خطرات کے باوجود پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی حکمت عملی اور فول پروف سکیورٹی کے ذریعے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے امن و امان کے قیام کو برقرار رکھتے ہوئے دہشتگردوں کو واضح پیغام دے دیا، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ملک کے ادارے اور عوام ایک ہیں، کراچی میں دہشتگردی کے شدید خطرات کے باوجود پولیس، رینجرز و دیگر اداروں نے پُرعزم حوصلوں اور اعلٰی کارکردگی کے ذریعے دہشتگردوں کے خواب کو چکنا چور کر دیا، پاکستان سنی تحریک ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سندھ کو امن و امان برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ دہشتگردی کا ہمیشہ یکسوئی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے پر رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کی اعلٰی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ عید میلاد النبی (ص) کے جلسے، جلوسوں کیلئے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت ملک کی اکثریت اور دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کئے ہوئے ہیں، دہشتگرد خارجی تنظیم داعش کے خلاف آواز حق بلند کیا۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ تکفیری داعش اسلام اور پاکستان کی دشمن ہے جو مزارات اولیاء پر بم دھماکے اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں، ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہیں، یہ موجودہ وقت کے یزید ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے حسینی افکار کو اپنانا ہوگا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عاشقان رسول (ص) دہشتگردوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جشن ولادت اور عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں اور جلسوں کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ابھی سے جامع سکیورٹی پلان بنا لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 418092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش