0
Thursday 6 Nov 2014 17:25

پشاور میں ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق جبکہ 57 اہلکار زخمی

پشاور میں ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق جبکہ 57 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز: کیپٹن مرزا علی کے مطابق گاڑی میں ایف سی کے 70 اہلکار سوار تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں زنگلی چیک پوسٹ کے قریب فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی) کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکاراور ایک سویلین شخص جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف سی کی گاڑی کوہاٹ سے پشاورآرہی تھی کہ وہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی چیک پوسٹ کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 57 زخمی ہو ئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ایف سی اہلکار جبکہ ایک سویلین شخص شامل ہے۔ ایف سی کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ افسر پشاور کیپٹن مرزاعلی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی محرم الحرام کی ڈیوٹی کے بعد کوہاٹ سے شبقدر جا رہی تھی کہ وہ پیٹرول پمپ کے قریب ایک آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ کیپٹن مرزا علی کے مطابق گاڑی میں ایف سی کے 70 اہلکار سوار تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شفیق نے بھی دو افراد کی ہلاکت جبکہ 57 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 418241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش