0
Friday 7 Nov 2014 21:00
حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کی بجائے انہیں سزائیں دے

ظالموں کے سامنے پہلے جھکا تھا نہ اب جھکوں گا، علامہ غلام رضا نقوی

مجھے 18 سال کی اسیری کا اتنا غم نہیں، جتنا شیعہ قوم کے قتل عام پر دکھ ہے
ظالموں کے سامنے پہلے جھکا تھا نہ اب جھکوں گا، علامہ غلام رضا نقوی
اسلام ٹائمز۔ سپاہ محمد پاکستان کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی نے اپنی رہائی کے بعد استقبال کے لیے آنے والے سینکڑوں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 18 سال کی اسیری کا اتنا غم نہیں، جتنا مجھے شیعہ قوم کے قتل عام  پر دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مجبور تھا، پابند سلاسل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب انشاء اللہ میری رہائی پر قوم پھر سے اپنا سر اٹھا کر چلے گی۔ مایوسی کے بادل چھٹ گئے ہیں، میری رہائی سے قوم کو ہمت اور حوصلہ ملے گا۔ علامہ غلام رضا نقوی نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ دے، دہشت گردوں کو تحفظ دینے کی بجائے انہیں سزائیں دے۔ علامہ غلام رضا نقوی نے کہا کہ ظالموں کے سامنے پہلے جھکا نہ اب جھکوں گا۔ خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ کیمپ جیل کے باہر متحدہ شیعہ محاذ پاکستان کے سربراہ سید شاکر نقوی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے علامہ سید غلام رضا نقوی کا استقبال کیا اور ایک جلوس کی صورت میں انہیں ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 418401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش