0
Tuesday 26 Oct 2010 16:18

آج اسلامی جمہوریہ ایران سیاسی اعتبار سے انتہائی طاقتور ملک بن چکا ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

آج اسلامی جمہوریہ ایران سیاسی اعتبار سے انتہائی طاقتور ملک بن چکا ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران آج سیاسی اعتبار سے دنیا کے مستحکم ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے اور امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں اس پر اثرانداز نہیں ہو سکتیں۔ وہ گذشتہ روز پیر کے دن قم میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دینی طلاب کے عظیم اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کا مقصد شروع سے ہی امت اسلامی کو عالمی استکبار کے ظالمانہ پنجوں سے نجات دلانا تھا اسی وجہ سے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی دنیا کی مسلمان قوموں میں مسرت اور خوشحالی کا باعث بنی۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ عالمی استکبار دو سو سال سے مسلمان قوموں میں احساس کمتری پیدا کرنے اور انہیں غافل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن ایران میں اسلامی انقلاب نے عزت، عدالت، مزاحمت اور اسلامی تشخص جیسے مفاہیم کو پھر سے زندہ کرتے ہوئے تمام استکباری اہداف کو خاک میں ملا کر رکھ دیا۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے دنیا کے تقریبا سو مختلف ممالک سے آئے دینی طلاب کو اپنا فرزند کہا اور انہیں خدا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ انس پیدا کرنے اور تقوی کی نصیحت کی۔
خبر کا کوڈ : 41841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش