0
Friday 7 Nov 2014 22:52

پہلے زرداری اب نواز، یہ سیاست نہیں بلکہ سیاست کے نام پر دھوکہ ہے، ہمایوں جوگیزئی

پہلے زرداری اب نواز، یہ سیاست نہیں بلکہ سیاست کے نام پر دھوکہ ہے، ہمایوں جوگیزئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء ہمایوں‌ خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ عوام میں شعور اجاگر ہو چکا ہے، ملک کے کونے کونے بالخصوص بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع ہرنائی کے عوام بھی عمران خان کی آواز کو پاکستان کی آواز سمجھتے ہیں۔ موروثی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف اپنے لئے نہیں بلکہ قوم کے حقوق کے لئے اسلام آباد میں گذشتہ تین ماہ سے کنٹینر میں بیٹھ کر دھرنا دیئے ہوئے ہے۔ پی ٹی آئی کا روز اول سے یہی نعرہ ہے کہ غریب اور امیر کے بچے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کریں۔ صحت، تعلیم، سڑک، پانی، گیس اور بجلی کی فراہمی منتخب نمائندوں کا ہم پر احسان نہیں۔ یہ ہمارا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے۔ جب تک انصاف نہیں ملتا اس وقت تک عوام سکون محسوس نہیں کریں گے۔ پہلے زرداری اب نواز کی باری یہ سیاست نہیں بلکہ سیاست کے نام پر عوام کو دھوکہ ہے۔ آئندہ دور پی ٹی آئی کا دور ہوگا۔ عوام نے مذہب اور قوم کے نام پر سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

صرف اٹھارہ ماہ میں عوام یقینی ہرنائی عوام ایک قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندے سے مایوس ہو چکے ہیں۔ جنہوں نے اٹھارہ مہینوں میں ایک دن کے لئے بھی کھلی کچہری نہیں لگائی ہے۔ تیس نومبر کو عوام کا جم غفیر گو نواز گو نعرے کو حقیقت میں تبدیل کر دے گا۔ عوام کی خدمت کے جھوٹے دعویداروں کے حقیقی چہرے آشکار ہو چکے ہیں۔ سرحد کے دونوں اطراف کے پشتونوں نے ہمیشہ یہی سیاست کی کہ وہ ڈیورنڈ لائن نہیں مانتے۔ آج خود دیوار بنانے میں سب سے آگے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کسی قوم، مذہب، فرقہ یا ملک کی بات نہیں کرتی بلکہ مملکت خداداد پاکستان کی بات کرتی ہے اور قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرکے لٹیروں سے پاک پاکستان میں عوام کو انصاف کی فراہمی کرکے رہے گا۔ ماضی میں ان مذہبی اور قوم پرست اور ملک کے نام پر سیاست کرنے والے سیاستدانوں نے باری باری طے کی لیکن اب یہ دور ختم ہو چکا ہے۔ تبدیلی آ چکی ہے اور عوام اپنا حق چھین کر رہینگے۔
خبر کا کوڈ : 418413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش