0
Friday 14 Nov 2014 22:28

نوازشریف عمران خان کو خواب میں بھی ڈراتے ہیں، پرویزرشید

نوازشریف عمران خان کو خواب میں بھی ڈراتے ہیں، پرویزرشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعت پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک محدود ہو گئی ہے اور نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی اور صفائی پر اتر آتے ہیں، عمران خان نے نہ صرف پارلیمینٹ اور پی ٹی وی پر حملے کئے بلکہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو پولیس سے چھڑواکر قانون کی دھجیاں بھی اڑائیں ہیں اگر عمران خان میں اتنی جرات تھی تو لندن پولیس سے اپنا بھانجا چھڑا لیتے۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دن رات انصاف کاڈھونگ رچانے والے اب انصاف ہونے پر کیوں چلا رہے ہیں کیا عمران خان قانون سے بالا تر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں جب کہ آج صفائی دینے سے بہتر ہے کہ عمران خان اس وقت اپنے کارکناں کو نہ بھڑکاتے۔
خبر کا کوڈ : 419533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش