0
Saturday 15 Nov 2014 16:42

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے پولیو سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دے دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ہیلتھ کمیٹی نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس سے پولیو دنیا میں پھیل رہا ہے، رواں برس جولائی سے اب تک 3 بار پولیو وائرس پاکستان سے افغانستان منتقل ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی ہیلتھ کمیٹی کی رپورٹ میں حکومت پاکستان سے پوچھا گیا ہے کہ کتنے پاکستانی سرٹیفکیٹ لے کر بیرون ملک گئے اور کتنے افراد کو پولیو سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

بین الاقوامی ہیلتھ کمیٹی نے پاکستان کو 6 ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی کو بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور پولیو سرٹیفکیٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ پولیو وائرس سے متعلق دی گئی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستانی مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں برس بھی پاکستان میں پولیو کے 243 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد خیبر پختون خوا اور فاٹا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 419642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش