0
Sunday 16 Nov 2014 19:44

مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملہ، وزیر داخلہ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا زاہد انور

مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملہ،  وزیر داخلہ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا زاہد انور
اسلام ٹائمز۔ مہتمم مدرسہ جامعہ عثمانیہ شورکوٹ مولانا زاہد انور نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، ملک میں موجود چھوٹی بڑی 20 سے زائد انٹیلی جینس ایجینسیاں کس کام کی ہیں اور وہ کیا کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں وزیر داخلہ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا پر قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔ یاد رہے کہ جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان پر تین دفعہ خود کش حملے ہو چکے ہیں لیکن کسی واقعہ کی تفتیش سے متعلق جے یو آئی کو حکومت نے تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سے جے یو آئی کیطرف سے وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش