0
Sunday 16 Nov 2014 23:42

شہیدہ سحر بتول کو انصاف دلانے کیلئے پشتونخوامیپ ہر سطح پر تعاون کریگی، عثمان خان کاکڑ

شہیدہ سحر بتول کو انصاف دلانے کیلئے پشتونخوامیپ ہر سطح پر تعاون کریگی، عثمان خان کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عثمان خان کاکڑ اتوار کے روز شہیدہ سحر بتول کے گھر زرغون کالونی پہنچے۔ پشتونخوا میپ کے رہنماء عثمان خان کاکڑ اپنے پارٹی وفد کے ہمراہ شہیدہ سحر بتول کے گھر پہنچنے پر انکے والد سخی خان سے دلی تعزیت و ہمدردی کی۔ اس موقع پر عثمان خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورے ملک میں درندہ صفت عناصر کا معصوم بچیوں کیساتھ گھناؤنے عمل کا مرتکب ہونا، انتہائی قابل مذمت ہے۔ بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں ایک بچی کیساتھ اس طرح کا رویہ انتہائی ناقابل برداشت اور ہماری عظیم روایات کے منافی ہیں۔ مذہبی تعصب اور انتہا پسندی کی وجہ سے ہمارے ملک و معاشرے کو کافی نقصانات اُٹھانے پڑے۔ پشتونخوامیپ شروع دن سے عدم برداشت کیخلاف تھی، اور اب بھی ہے۔ شہیدہ سحر بتول صرف آپکی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی بچی ہے۔ سخی داد سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کہ شہیدہ سحر بتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہماری پوری جماعت آپکے ساتھ کھڑی ہے۔ آخر میں شہیدہ کی درجات کی بلندی کیلئے دعا و فاتحہ بھی پڑھی گئی۔
خبر کا کوڈ : 419851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش