0
Tuesday 18 Nov 2014 23:17

آئی ایس او گلگت ڈویژن امتحان سے پہلے امتحان منعقد کروائے گا

آئی ایس او گلگت ڈویژن امتحان سے پہلے امتحان منعقد کروائے گا
اسلام ٹائمز۔ میٹرک کے طلبہ کی رہنمائی کے لیے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام امتحان سے پہلے امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ آئی ایس او کے ڈویژنل سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی نہم و دہم کلاس کے طلباء و طالبات کے لئے  امتحان سے پہلے امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان روز اول سے طلباء کی تعلیمی، فکری و روحانی تربیت کے لئے کوشاں ہے، اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام طلباء کی بہتر تعلیمی رہنمائی، ایگزامینیشن فیور کے خاتمے، ایگزامینیشن گائیڈئنس، بورڈ کے طریقہ امتحان سے آشنائی، علاقے میں competition کے فروغ اور " امتحان سے پہلے امتحان" کے ذریعے اصل امتحان سے پہلے self judegmemt کے لئے گلگت ریجن کے طلباء و طالبات کے لئے پری بورڈ ایگزم کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ پری بورڈ ایگزم طلباء کی سالانہ پیپرز میں بہترین تیاری میں مدرگار ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلباء سالانہ امتحان سے پہلے self judegmemt کے لئے اس امتحان میں ضرور شرکت کریں، فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2014 ہے۔ طلباء اپنے فارم 10 دسمبر سے پہلے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے آ فس واقع ہسپتال روڑ گلگت میں جمع کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 420285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش