اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی وحدت سے ہی تکفیریت کو شکست دی جاسکتی ہے، بھکر کے جمیل اسٹیڈیم میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں مظلوموں کو طاقت ور بنائیں گے، تاکہ معاشرہ میں سیرت امام علی ابن ابی طالب (ع) کی حقیقی شکل سامنے آئے، 29 نومبر کو ہونے والا ضمنی الیکشن انہی اصولوں کی بنیاد پر ہوگا، انشاءاللہ مظلوموں کی آواز بلند کرنے والوں کو کامیابی نصیب ہوگی، اور غیر ملکی ایجنڈے پر ملک چلانے والوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بھکر کے عوام اس الیکشن میں امام علی (ع) کے کیمپ میں کھڑے ہوں گے، اور یزیدی حکمران ٹولے کو رسوائی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں شیعہ، سنی عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوچکے ہیں، نواز شریف کو عوامی دباو کے سامنے سر جھکانہ پڑے گا۔