0
Monday 24 Nov 2014 06:52

امریکی طلبہ کا داعش سے زیادہ اسرائیلی جھنڈے سے نفرت کا اظہار

امریکی طلبہ کا داعش سے زیادہ اسرائیلی جھنڈے سے نفرت کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل بربریت کے مظاہرے نے اسے دنیا بھر میں نفرت کی علامت بنا دیا ہے اور لوگ صیہونی ریاست سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ کیلیفورنیا میں امریکی نیوز چینل فوکس نے ڈیمو ٹیسٹ کے ذریعے ایک دلچسپ ٹیسٹ کیا اور اس کے نتائج نے بھی لوگوں کو حیران کر دیا، چینل کے رپورٹر نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی مشہوریونیورسٹی برکلے میں ایک ڈیمو کیا جس میں وہ پہلے داعش کا جھنڈا لے کر کھڑا ہو گیا اور طلبا سے کہا کہ وہ اس کی حمایت کریں اگرچہ کم ہی طلبا نے اس کی حمایت تاہم زیادہ نفرت کا بھی اظہارنہیں کیا، لیکن جب وہ اسرائیلی پرچم لے کر کھڑا ہوا تو طلبا نے اس کے خلاف سخت نفرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طالب علم کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک چور اور قاتل ریاست ہے، جب کہ ایک دوسرے طالب علم نے اپنی نفرت کا اظہار صیہونی ریاست کو گالیاں دے کر کیا، جب کہ ایک اور طالب علم نے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کبھی اچھا نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 421098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش