0
Saturday 29 Nov 2014 15:07

نائجیریا، مسجد میں خودکش حملہ، 64 نمازی شہید، 126 زخمی

نائجیریا، مسجد میں خودکش حملہ، 64 نمازی شہید، 126 زخمی
اسلام ٹائمز۔ نائجیریا کے شہر کانو میں واقع ایک مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 64 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 126 افراد شدید زخمی ہیں۔ خود کش حملے کے وقت لوگ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے میں مصروف تھے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس مسجد میں ہوا جہاں عام طور پر کانو کے مفتی اعظم نمازوں کی امامت کرتے ہیں، جنہوں نے انتہاء پسند گروپ بوکو حرام کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے کا فتویٰ دے رکھا ہے۔ تاہم وہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد میں فائرنگ بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 422114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش