0
Saturday 29 Nov 2014 18:06

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے خالد سومرو کے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے خالد سومرو کے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت کی اور آئی جی سندھ کو قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خالد سومرو کے قتل کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد سومرو کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آئی جی سندھ کو فون کیا اور واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ہفتہ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آئی جی سندھ کو ٹیلیفون کیا اور ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
صحافی : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 422148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش