0
Saturday 29 Nov 2014 03:09

PP-48 بھکر، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے

PP-48 بھکر، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ بھکر کے حلقہ PP-48 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ آج 29 نومبر کو ہو رہی ہے۔ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی، نجیب اللہ خان نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 153698 ہے، جن کے لیے 144 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ PP-48 کی نشست پر کل سات امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں مگر پی ٹی آئی کے نذر عباس کہاوڑ، اور مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے دو آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نذر عباس کہاوڑ کو ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ (ق)، اور پاکستان عوامی تحریک کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مذہبی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت کی وجہ سے تجزیہ نگار نذر عباس کی کامیابی کی پیشگوئی کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مہر عابد حسین کے مطابق پولنگ عملہ میں سامان تقسیم کرکے انہیں پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او زمان وٹو کے مطابق پولنگ کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور انتخابی حلقے تعطیل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 421998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش