0
Friday 5 Dec 2014 00:44

مظفرگڑھ، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے امتحانات کا آغاز، دفعہ 144نافذ

مظفرگڑھ، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے امتحانات کا آغاز، دفعہ 144نافذ
اسلام ٹائمز۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ہونے والے بی اے اور بی ایس سی کے ضمنی امتحانات کے موقع پر ڈی سی او، ضلعی ایڈمنسٹریٹر مظفرگڑھ شوکت علی نے فوجداری کی دفعہ  144 کے تحت ضلع بھر میں قائم امتحانی مراکز کی 200 گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہو کر امتحانات کے اختتام تک موثر رہے گی، خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلع مظفرگڑھ میں ایک ہزار435 طلباء و طالبات بی اے اور بی ایس سی کے ضمنی امتحانات میں شرکت کریں گے جس کیلئے ضلع بھر میں 5 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، تحصیل مظفرگڑھ میں 2 امتحانی مراکز جبکہ دیگر 3تحصیلوں میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے ایم کام، ایم بی اے کے پہلے سالانہ اور ڈی پی ای، اے سی ڈی پی اور بی کام کے دوسرے سالانہ امتحانات کے موقع پر ڈی سی او، ضلعی ایڈمنسٹریٹر مظفرگڑھ شوکت علی نے فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں قائم امتحانی مراکز کی 200 گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہو کر امتحانات کے اختتام تک موثر رہے گی، خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 423424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش