0
Tuesday 9 Dec 2014 22:40

کراچی کے علاقے رامسوامی سے 9 جرائم پیشہ افراد گرفتار، تعلق ایم کیو ایم سے ہے، رینجرز

کراچی کے علاقے رامسوامی سے 9 جرائم پیشہ افراد گرفتار، تعلق ایم کیو ایم سے ہے، رینجرز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے رامسوامی میں کارروائی کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، جن میں کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول، دستی بم، بلٹ پروف جیکٹس اور بھاری لاتعداد گولیاں بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رامسوامی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، جس میں گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 424579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش