0
Tuesday 16 Dec 2014 10:51

آزاد کشمیر کے عوام اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں، سردار یعقوب

آزاد کشمیر کے عوام اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ بھارت نے اپنی نظریں آزاد کشمیر پر لگائی ہوئی ہیں، ہمیں ایک بار پھر 1947ء کی طرح مسلح جدوجہد کرنا ہو گی۔ ہمارے آبائواجداد کا مشن ادھورا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اس طرح ہم بھارتی مہم جوئی کا موثر جواب دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یہاں سدھن ایجوکیشن کانفرنس کے زیراہتمام ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سدھن ایجوکیشن کانفرنس ایک صدی سے بلاامتیاز رنگ و نسل عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ کانفرنس کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل نے کی۔ 

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مٹھی آٹا مہم کے ذریعے حصول تعلیم کے لیے جن لوگوں کی مدد کی گئی انھوں نے بڑے بڑے عہدوں پر پہنچ کر ملک و قوم کی خدمت کی۔ انھوں نے کہا کہ کرنل خان صاحب کے بعد کرنل تصدق و دیگر صدور نے بھی ایجوکیشن کانفرنس کو متحرک بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے صدر سردار صدیق نے آئندہ کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کیا۔ انھوں نے اس موقع پر ایک منصوبہ بندی کمیشن، تعلیمی، سماجی اور دیگر شعبوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 425971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش