0
Wednesday 17 Dec 2014 11:13

آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مرحلہ وار ختم ہو جائے گی، چوہدری عبدالمجید

آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مرحلہ وار ختم ہو جائے گی، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ عوام صبر کریں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مرحلہ وار ختم ہو جائے گا۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ کے بقایا جات کی وصولی موخر کر دی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطَے میں ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے لیے 35 ارب روپے کے بقایا جات معاف کیے جانے کی کاروائی کی جا رہی ہے جبکہ مستقبل میں آزاد کشمیر کو 350 میگاواٹ بجلی کی منصوبے مقامی سطح پر چلانے کی بھی تجویز پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان 22 دسمبر کو آزاد کشمیر آئیں گے اور نیلم جہلم معاہدہ، بجلی کا 250 میگاواٹ کوٹہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی، تعلیمی اور ہیلتھ پیکجز، تائو بٹ تا منگلا دورویہ سڑک کی تعمیر، ریلوے لنک سمیت میگا ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں مزید پیش رفت ہو گی۔ وہ گذشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر، وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف، پارلیمانی سیکرٹری صدف شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مرحلہ وار ختم ہو جائے گی، آزاد کشمیر کو 250 میگاواٹ بجلی کے کوٹہ کی فراہمی پر وفاقی وزارت پانی و بجلی نے اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات بھی جاری ہو چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیروترقی اور بجلی کے بحران کو ختم کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے سیاحت کو فروغ ملے گا روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور آزاد خطہ میں خوشحالی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 426212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش