0
Saturday 20 Dec 2014 17:28

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، ملا فضل اللہ سمیت 9 دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، ملا فضل اللہ سمیت 9 دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد سمیت 9 نامزد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد سمیت 9 نامزد دہشتگردوں کیخلاف حتمی چالان پیش کیا، جس میں انہیں دفعہ 512 کے تحت مفرور قرار دیتے ہوئے عدالت سے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے قبول کرلیا اور دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کی شب دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 427011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش