0
Monday 22 Dec 2014 09:30

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیئے، یوسف رضاگیلانی

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیئے، یوسف رضاگیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیئے جبکہ پاک افغان تعلقات کی بہتری دونوں ملکوں میں ہونے والے واقعات کو روکنے میں پنہاں ہے۔ پشاورمیں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے سکول پر حملے کو دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے نمٹنےکے لیے مل کر پالیسی بنانی ہوگی، جنگ جیتنے کے لیے قوم فوج کو سپورٹ کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی ہیں، انھیں دہشتگردی کے خلاف مل کرکام کرنا ہوگا، جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مکمل طور پر استوار نہیں ہوتے۔ دہشتگردی کے واقعات دونوں جانب ہوتے رہیں گے۔ انھوں نے کہاکہ عدالتوں کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے، پھانسی کی سزا بحال کرنے کافیصلہ درست ہے۔
خبر کا کوڈ : 427345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش