0
Wednesday 3 Nov 2010 21:16

وزیراعظم کی احتساب بل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت،آئین کی پاسداری کرنا پارلیمنٹیرینز کا کام ہے،گیلانی

وزیراعظم کی احتساب بل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت،آئین کی پاسداری کرنا پارلیمنٹیرینز کا کام ہے،گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت قانون کو احتساب بل کے مسودے کی تیاری کے لئے کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔احتساب بل کی تیاری کے حوالے سے اجلاس وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں وزیر قانون بابر اعوان، وفاقی وزراء خورشید شاہ،قمر زمان کائرہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کی چیئرپرسن نسیم چوہدری نے شرکت کی،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ حتساب بل کی تیاری میں تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے،احتساب اور انتقام میں واضح فرق کیا جانا چاہئے۔
آج نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کرنا پارلیمنٹیرینز کا کام ہے۔اراکین پارلیمنٹ کی تجاویز سننے اور ان پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں۔پارلیمنٹ کو موٴثر بنایا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایوان میں ہر ایشو پر بحث ہو گی۔آئین کی پاسداری کرتے ہیں اور قانون کے مطابق چلیں گے۔آئین میں ترمیم معمولی بات نہیں۔کنکرنٹ لسٹ کو ختم کرنا آئین کا تقاضہ ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کا متفقہ طور پر منظور ہونا غیر معمولی کامیابی ہے،جتنی قانون سازی موجودہ دور میں ہوئی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی،خارجہ پالیسی اور معاشی معاملات پر اسمبلی میں بحث ہو سکتی ہے،تمام جماعتیں مل کر مشورے دیں، ان کی بات سننے اور عمل کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ رضا ربانی اور عملدرآمد کمیشن سے کہیں گے کہ اقلیتوں کی نمائندگی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ 

خبر کا کوڈ : 42794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش