0
Friday 26 Dec 2014 13:20

سانحہ پشاور کا سہولت کار خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران مارا گیا

سانحہ پشاور کا سہولت کار خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران مارا گیا
اسلام ٹائمز۔  خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران آرمی پبلک اسکول پر حملے کا سہولت کار صدام ہلاک ہو گیا جب کہ ملزم کے 6 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے گیدڑ گروپ کا آپریشنل کمانڈر مارا گیا جب کہ کارروائی کے دوران اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد صدام نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا جب کہ وہ خطرناک اور مطلوب دہشتگرد تھا جو پولیو ٹیموں پر حملے، طورخم چیک پوسٹ، سوات اسکاؤٹس پر حملوں، اسکولوں کو اڑانے اور قبائلی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 132 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 428218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش