0
Friday 26 Dec 2014 22:51

دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 23 دہشتگرد ہلاک

دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 23 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کےعلاقے مداخیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کا زیر زمین ٹنل سسٹم بھی تباہ ہوگیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کےعلاقے مداخیل میں سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی کرکے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 428351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش