0
Saturday 27 Dec 2014 09:59

ہنگو، چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

ہنگو، چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ .ہنگو میں خزینہ سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ فورسز نے جوابی کاروائی میں 20دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقہ شرین درہ میں خزینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس پر سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے 9دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں اور لاشوں کو کلایا ہیڈکواٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر لاشوں کو دہشت گرد لےکر فرار ہو گئے ہیں۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 428414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش