?> مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر - اسلام ٹائمز
0
Sunday 28 Dec 2014 19:50

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ذمہ داران کی تین روز سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں جاری ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں ملتان، لاہور، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، راجن پور، سرگودھا، خوشاب، لاہور، ساہیوال سمیت صوبے بھر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد کارکنوں کی تنظیمی اور فکری تربیت کرنا تھا، ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی سیکرٹری تعلیم علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری، علامہ عسکری الہدایت، زاہد حسین مہدوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید فضل عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی، محمد عباس صدیقی، زاہد حسین مہدوی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، پاکستان میں موجود مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ شرکاء ورکشاپ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس تنظیم کی فعالت کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت کا ذریعہ ہیں جنہیں وقتا فوقتا منعقد کرایا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 428797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش