0
Friday 2 Jan 2015 17:49

آئی ایس او کے زیراہتمام ملک بھر میں تعلیمی فکری و تربیتی ورکشاپس جاری ہیں، مدثر عباس

آئی ایس او کے زیراہتمام ملک بھر میں تعلیمی فکری و تربیتی ورکشاپس جاری ہیں، مدثر عباس
 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تنظیمی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں ملک کے تمام ڈویژن میں تربیتی، فکری و علمی ورکشاپس، مرکزی نمائندگان کا ملک بھر میں دورہ جات کے ساتھ ساتھ اجلاس ہائے عمومی کا اجلاس بھی جاری ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژن میں تعلیمی فکری و تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے، ملتان، لاڑکانہ، گوجرانوالہ، سرگودھا میں ورکشاپس منعقد ہو چکی ہیں جبکہ اس ماہ سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، نصیر آباد، ڈی آئی خان اور کراچی میں ورکشاپس منعقد ہوں گی جن میں مرکزی نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔ مختلف شہروں میں ہونے والی ورکشاپس میں علماء کرام ،ماہرین تعلیم اور سینئرز نے بھی شرکت کی، ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد طلباء میں علم و دانش کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کلیدی کرادر ادا کر سکیں۔ مدثر عباس نے بتایا کہ مرکزی صدر تہور حیدری نے حیدرآباد میں تنظیمی دورہ جات کے دوران شہید عباس کی قبر پر حاضری دی اور ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا شہداء کی یاد منانا کسی سعادت سے کم نہیں، ہمیں شہدا کے راستہ و نظریہ کو زندہ رکھنا ہو گا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں اجلاس ہائے عمومی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 429784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش