0
Sunday 4 Jan 2015 09:25

مقبوضہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی روح پرور تقریبات کا اہتمام

مقبوضہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی روح پرور تقریبات کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے ریاست بھر میں روح پرور اور بابرکت تقاریب نہایت تزک و احتشام و مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس سلسلے میں سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں سردی کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے رات بھر نعت خوانی، توبہ استغفار، درود و ازکار کی روح پرور محفلوں میں دعائیں مانگیں اور موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب ہوئے۔ میلاد النبیؐ کے آمد کے ساتھ ہی شہر سرینگر کو چند دن قبل ہی دلہن کی طرح سجایا گیا اور بازاروں میں سبز جھنڈے اور بینر آویزاں رکھے گئے تھے ج شہرکی خانقاہوں، زیارت گاہوں، چھوٹی مساجد، شاہراؤں، سڑکوں گلی کوچوں، سرکاری و غیر سرکاری عمارات اور بازاروں کو برقی رو کے قمقموں سے سجایا گیا ہے جو شام ہوتے ہی ایک دلفریب منظر پیش کررہے تھے، میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے کل درگاہ شریف حضرتبل سمیت شہر وگام کی مساجد، خانقاہوں، معابدخانوں، زیارتگاہوں اور دینی درسگاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی جس کے دوران ہزاروں عقیدت مندوں نے مولود خوانی، نعت خوانی اور درود اذکار کی خصوصی مجالس میں شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریب درگاہ شریف حضرت بل میں منعقد ہوئیں جہاں شب خوانی میں شرکت کرنے کی غرض سے وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہزاروں عقیدت مند دوپہر کے بعد ہی وہاں پہنچنا شروع ہوگئے، زائرین کو درگاہ شریف حضرت بل تک لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات کئے گئے تھے جبکہ حضرت بل میں کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے جگہ جگہ لنگر اور مشروبات کا انتظام کیا، زیارت مخدوم صاحبؒ، جامع مسجد سرینگر کلاش پورہ، زیارت مخدوم صاحب سرینگر، خانقاہ معلی، جناب صاحب صورہ، زیارت دستگر صاحب سرائے بل سرینگر، کھرما سرہامہ، آثار شریف پنجورہ شریف، احم شریف بانڈی پورہ، زیارت خواجہ ہلال نسبل سمبل اور درگاہ عالیہ بارہمولہ، اننت ناگ، پلوامہ، گاندربل، بڈگام، کپوارہ، ہندوارہ، گریز میں بھی اس شب کی مناسبت سے خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 430164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش