0
Monday 5 Jan 2015 11:59

سانحہ پشاور، آفتاب شیرپاؤ کا تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ

سانحہ پشاور، آفتاب شیرپاؤ کا تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کی خاطر ملٹری کورٹس کا کڑوا گھونٹ پی لیاہے۔ پشاور میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اورقیام امن کی خاطر انہوں نے ملٹری کورٹس کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اشتراک عمل ضروری ہے۔ وہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ۸ جنوری کوکابل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتاجب تک آئی ڈی پیز کوباعزت طور پر گھروں کو واپس نہیں بھیجا جاتا۔ آفتاب شیرپائو نے سانحہ پشاور کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سانحے میں جن لوگوں کی کو تاہی ثابت ہوجائے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 430425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش