0
Tuesday 5 May 2009 16:07

پشاور میں خودکش بم دھماکہ، 5 جاں بحق 10 زخمی

پشاور میں خودکش بم دھماکہ، 5 جاں بحق 10 زخمی

صوبہ سرحد کے صدر مقام پشاور میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو صبح سات بجے کے قریب پشاور کی حدود میں خیبر ایجنسی کی سرحد پر واقع ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دس زحمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سکول جانے والے تین بچے بھِی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈینگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار محمد صدیق نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ایک ایف سی کی گاڑی میں سکول کے بچوں کو پشاور میں کسی سکول کے لیے لایا جا رہا تھا۔
جب گاڑی پشاور کے علاقے باڑہ قدیم میں ایک چیک پوسٹ کے قریب سپیڈ بریکر پر پہنچی تو پیچھے سے آنے والی ایک موٹر کار نے اپنے آپ کو ایف سی کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ جبکہ قریبی دکانوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے ستائیس مارچ کو قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم پچاس افراد جاں بحق اور ایک سو پچہتر کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
اسلام آباد میں ایک خبر رساں ادارے کو موبائل فون پر بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ پیغام میں نامعلوم افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ فرنٹیئر کور کے ایک کرنل کے بچے سکول جا رہے تھے کہ باڑہ خیبر ایجنسی چیک پوسٹ کے قریب ان پر خود کش حملہ کیا گیا، جس میں بچے اور فرنٹیئر کور کے اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 4318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش