0
Wednesday 14 Jan 2015 17:58

عمران خان کی آرمی پبلک اسکول آمد، شہید بچوں کے والدین کا احتجاج

عمران خان کی آرمی پبلک اسکول آمد، شہید بچوں کے والدین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آرمی پبلک اسکول پشاور آمد پر اسکول کے شہید بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کیا اور ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے لگائے، اس موقع پر ایک مشتعل خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران کا گریبان پکڑ کے کہا ہے کہ تمہیں اپنی خوشیاں عزیز ہیں، یہاں دکھ بانٹنے نہیں، سیر کرنے آئے ہو۔ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آرمی پبلک پہنچے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک او ر دیگر پارٹی رہنماء بھی اس موقع پر عمران خان کے ساتھ تھے۔ بچوں کے والدین نے عمران خان کی گاڑی کا بھی گھیراؤ کیا اور عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ہم ان کے خلاف عدالت جائيں گے، سڑکوں پر نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 432492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش