0
Thursday 15 Jan 2015 21:15

ترک حکومت سلفی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کر رہی ہے، اپوزیشن رہنماء

ترک حکومت سلفی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کر رہی ہے، اپوزیشن رہنماء
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کے رہنماء کمال اوغلو نے ترک حکومت کی طرف سے سلفی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی سلفی دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں اپوزیشن کے رہنماء کمال قلیچدار اوغلو نے ترک حکومت کی طرف سے سلفی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی سلفی دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ قلیچدار نے ترکی میں حالیہ بم دھماکوں کے بارے میں ترک وزراء کے اظہارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے وزراء اس طرح بات کرتے ہیں کہ جیسے انھیں دہشت گرد نیٹ ورک کے بارے میں کوئي علم نہیں ہے، موجودہ حکومت کوئی کل وجود میں نہیں آئی بلکہ اسے ترکی میں حکومت کرتے ہوئے 12 سال ہوگئے ہیں اور ان 12 سالوں میں ترکی سلفی دہشت گردوں سے مملو ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 432770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش