0
Friday 16 Jan 2015 14:43

دہشتگردی کے توڑ کے لئے ڈیفنس کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

دہشتگردی کے توڑ کے لئے ڈیفنس کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ’’ویلیج محلہ ڈیفنس کمیٹیاں‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شامل  ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی 7 روز میں ڈیفنس کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ ان کمیٹیوں کو وارڈ کی سطح پر چوکیداری نظام کو فعال کیا جائے گا جس کے لئے مقامی نمبر دار، کونسلرز، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد، تاجر تنظیموں کے نمائندے، سکولوں کے ہیڈماسٹر، علاقہ کے ایس ایچ او اور ریٹائرڈ فوجیوں کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹیوں کے فرائض میں شامل ہو گا کہ دن کے وقت سکولوں، ہسپتالوں اور مساجد کی حفاظت کریں، مشکوک افراد پر نگاہ رکھ کر متعلقہ تھانے میں اطلاع دیں گے اور علاقے میں کسی بھی قسم کا جہادی یا مذہبی منافرت کا باعث بننے والا لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کو بھی روکنا شامل ہے۔ ڈیفنس کمیٹی کا علاقے کے ایس ایچ او کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 432905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش