0
Saturday 17 Jan 2015 18:44

حکومت نے رویہ بہتر نہ کیا تو اس کی مزید مدد نہیں کریں گے، خورشید شاہ

حکومت نے رویہ بہتر نہ کیا تو اس کی مزید مدد نہیں کریں گے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت نے اپنا رویہ بہتر نہ کیا تو پیپلز پارٹی اس کی مزید مدد نہیں کرے گی۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں کبھی کوئی آئینی ترمیم یا آرڈیننس نہیں لائی۔ حکومت نے یقین دلایا تھا کہ گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں کرائی جائے گا مگر حکومت نے ایوان سے اس بل کو منظور کروا کر پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر کردی ہے، اگر حکومت نے اپنا رویہ اور طریقہ کار بہتر نہ کیا تو ہم مزید اس کی مدد نہیں کریں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان مذکرات منطقی انجام تک پہنچیں، عمران خان اور حکو مت دونوں کو سوچنا چاہیئے کہ ملک اس وقت کن حالات سے گزر رہا ہے اور عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اب لڑائی اور مار دھاڑ کو نظر انداز کریں۔
خبر کا کوڈ : 433211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش