0
Sunday 18 Jan 2015 23:00

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف لائحہ عمل کیلئے جے یو پی کا اجلاس طلب

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف لائحہ عمل کیلئے جے یو پی کا اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کی اعلٰی اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں فرانسیسی اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات، پٹرول کے بحران اور مولانا فضل الرحمان کی طرف سے طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر جمعیت کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سمیت مرکزی قائدین شریک ہوں گے۔ 3 بجے سہہ پہر گارڈن ٹاون میں اجلاس کے فیصلوں پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے واضح ہو گیا ہے کہ یورپ خود کتنا دہشت گرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے کسی بھی مذہب کے اکابرین کی توہین نہیں کی، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کر کے اقوام متحدہ سے انبیا کی توہین کے خلاف قانون منظور کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے یو پی کی اعلٰی اختیاراتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلمانوں کے جذبات کی روشنی میں فیصلے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 433498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش