0
Thursday 22 Jan 2015 15:30

کرک میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ۸ افراد جاں بحق، ۱۰ زخمی

کرک میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ۸ افراد جاں بحق، ۱۰ زخمی
اسلام ٹائمز۔ کرک میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ۸ افراد جاں بحق اور ۱۰ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ بنوں سے پشاور جارہی تھی کہ کرک کے علاقہ بانڈہ داؤد شاہ کے قریب بریک فیل ہوگیا۔ اور گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔ حادثے میں ۸ مسافر جاں بحق اور ۱۰ زخمی ہوگئے۔ زخمی اور لاشیں کرک ڈسٹرکٹ اسپتال اور بانڈہ داؤد شاہ اسپتال متنقل کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 434328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش