0
Sunday 1 Feb 2015 11:59

پشاور میں انسداد پولیو مہم شروع، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پشاور میں انسداد پولیو مہم شروع، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔مہم کے دوران سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ ۱۴۴ کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم میں ضلع بھر میں سات لاکھ بچوں کو پولیو کے ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ مہم کے لیے ۴ ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامورہیں۔ پشاور میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز اور بچوں کو قطرے پلانے سے والدین کے انکارکے پیش نظر محکمہ صحت اور عالمی ادرہ صحت کے اہلکار گھر گھر جا کر والدین کی کاؤنسلنگ کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج شہر بھر میں دفعہ ۱۴۴ نافذہے جس کے تحت صبح ۸ سے شام پانچ بجے تاک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 436347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش