0
Wednesday 4 Feb 2015 22:17

گلگت بلتستان کی ترقی میں اسماعیلی فرقے کا کلیدی کردار رہا ہے، عنایت اللہ شمالی

گلگت بلتستان کی ترقی میں اسماعیلی فرقے کا کلیدی کردار رہا ہے، عنایت اللہ شمالی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات، سیاحت، ثقافت، کھیل و امورنوجوانان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اسماعیلی ریجنل کونسل کا کلیدی کردار رہا ہے۔ نگران حکومت خطہ میں اتحاد و اتفاق، باہمی یگانگت اور بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہوئے عوام کی خدمت اور مسائل کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اٹھائے گی۔ یہ بات انہوں نے اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندہ وفد سے گفتگو میں کہی۔ وفد میں بلبل جان شمس، اے آئی جی (ر) سلطان اعظم، آنریری کیپٹن(ر) ادینہ خان، ایمان شاہ اور ہدایت شاہ شامل تھے۔ وفد نے خطے میں میرٹ کی بالادستی، علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل کیلئے نگران حکومت کے ساتھ بھرپور تعاؤن اور یقین دہانی کے ساتھ ساتھ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سب ملکر پائیدار قیام امن کیلئے کوشاں رہیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات و نشریات عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ نگران حکومت اپنے اس مختصر دور میں صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرے گی۔ ہم امن کے داعی ہیں جہاں بھی جائیں گے مستقل و پائیدار قیام امن کے لئے آواز بلند کریں گے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی کردار ادا کریں۔ صوبائی وزیر سے ملاقات کے دوران اسماعیلی ریجنل کونسل نے انہیں وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارک باد دی۔ جس پر وزیراطلاعات و نشریات عنایت اللہ شمالی نے کونسل کے نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 437400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش