0
Friday 12 Nov 2010 13:45

عراق،نوری المالکی باقاعدہ وزیراعظم اور جلال طالبانی صدر منتخب

عراق،نوری المالکی باقاعدہ وزیراعظم اور جلال طالبانی صدر منتخب
بغداد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق عراق میں قومی حکومت کے قیام پر اتفاق کے بعد نوری المالکی ملک کے باقاعدہ وزیراعظم اور جلال طالبانی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔شیعہ اتحاد کے امیدوار نوری المالکی اور ان کے حریف سابق عرب وزیراعظم ایاد علاوی کے اتحادیوں کے درمیان حکومت کے اشتراک کا فارمولا بدھ کی رات طے پایا۔جس کے بعد گزشتہ روز کے پارلیمانی اجلاس میں عراق کا آٹھ ماہ طویل ڈیڈ لاک ختم ہوا۔
خفیہ رائے شماری کے ذریعے تمام منتخب اراکین نے ایاد علاوی کے اتحاد العراقیہ کے رکن اوسامہ نجفی کو اگلی حکومت کے لیے پارلیمنٹ کا اسپیکر بھی منتخب کیا۔نئی حکومت میں سابق وزیراعظم ایاد علاوی قومی حکمتِ عملی کے لیے بننے والے نئے ادارے کے سربراہ ہوں گے۔اس کے علاوہ وزارتِ خارجہ بھی العراقیہ اتحاد کے پاس ہو گی۔وزیرِاعظم نوری المالکی،آئندہ ایک ماہ کے دوران اپنی کابینہ تشکیل دیں گے اور ناراض ہونے والے سیاسی اتحاد العراقیہ کو منانے کی کوشش بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 43855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش