0
Wednesday 11 Feb 2015 21:31

طالبان غیرقانونی سرگرمیوں سے سالانہ کروڑوں ڈالر کما رہے ہیں، اقوام متحدہ

طالبان غیرقانونی سرگرمیوں سے سالانہ کروڑوں ڈالر کما رہے ہیں، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ یو این او نے افغان طالبان سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی، طالبان منشیات فروشی، بھتہ، اغوا برائے تاون سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیوں سے سالانہ کروڑوں ڈالر کما رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغان طالبان حکومت کا حصہ بننے کے بجائے غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کر کے ماہانہ لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغان صوبہ بدخشان میں موجود کانیں طالبان کے کنٹرول میں ہیں اور طالبان کو ان سے سالانہ 10 لاکھ ڈالر ملتے ہیں، تاجک آبادی والے علاقوں سے آنے اور جانے والے ٹرکوں سے طالبان سالانہ ساڑھے 3 لاکھ ڈالر سے زائد بھتہ لیتے ہیں، جبکہ مشرقی کابل میں قیمتی پتھر کی کانوں سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کماتے ہیں۔ یو این او کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اغوا برائے تاوان کے ذریعے بھی کروڑوں ڈالر حاصل کئے۔
خبر کا کوڈ : 439430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش