0
Sunday 14 Nov 2010 14:40

حامد کرزئی کا امریکی فوج کی تعداد میں کمی اور اسپیشل آپریشن ختم کرنے کا مطالبہ

حامد کرزئی کا امریکی فوج کی تعداد میں کمی اور اسپیشل آپریشن ختم کرنے کا مطالبہ
کابل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکی فوج کی تعداد میں کمی اور اسپیشل آپریشن ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی چھاپہ مار کارروائیوں سے عسکریت پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔کابل میں امریکی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج عوام کی نجی زندگی میں مداخلت بند کرنا بند کر دے، طویل مدت تک غیر ملکی افواج کی افغان سرزمین پر موجودگی سے جنگ مزید شدید ہو گی۔ جس سے نہ صرف عوام متاثر ہونگے بلکہ ملک کی معیشت بھی تباہ ہو جائیگی۔
ادھر نیٹو حکام نے اس انٹرویو پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حامد کرزئی کی تشویش کا احساس ہے۔لیکن رات کو کئے جانے والے اسپیشل آپریشنز کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا سے افغانستان میں فوجی آپریشن میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے امریکا سے کہا ہے کہ یہ وقت اسپیشل ملٹری آپریشن کو ختم کرنے کا ہے۔امریکا کو ہرصورت میں اپنی موجودگی اور فوجی کارروائی کی شدت کم کرنا ہوگی۔حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ خصوصی کارروائیوں اور چھاپوں سے افغان عوام میں اشتعال پھیل رہا ہے اور اس کے نتیجے میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا افغان اپنے گھروں پر چھاپوں کو پسند نہیں کرتے جبکہ امریکی بےجا مداخلت سے عوام کے معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں اس لیے امریکی فوجیوں کو سڑکوں اور افغانیوں کے گھروں سے دور رہناچاہئے۔غیرملکی فوجی صرف جنگ سے تباہ حال علاقوں میں رہیں۔

خبر کا کوڈ : 44072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش