0
Sunday 22 Feb 2015 17:43

بھارت جرائم چھپانے کیلیے پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رہا ہے، جماعت اسلامی

بھارت جرائم چھپانے کیلیے پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رہا ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر، نائب امیر چودھری عزیر لطیف، سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے پاکستانی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے واشنگٹن میں بیان کہ''پڑوسی ملک نے پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکائی ''پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے انکشاف کے بعد اب حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ عالمی برادری پر دبائو ڈالے کہ بھارت کی جنوبی ایشیاء بالخصوص پاکستان میں جارحیت کو لگام دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیرداخلہ سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ بھی ملک میں حالیہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں واضح طور پر کہہ چکے ہیں۔ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ امریکہ خود بھارت کی سرپرستی کر رہا ہے۔ وہ جنوبی ایشیاء میں انڈیا کو ''چوہدراہٹ''دینا چاہتا ہے۔ امریکی صدر اوباما کا حالیہ دورہ بھارت بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں ممبئی حملے ہوئے تو اس نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ سانحہ پشاور سے لے کر اب تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے باوجود ہم اپنا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے بھرپور اندازمیں پیش نہیں کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 442243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش